Sunday, July 6, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف 3روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہونگے

وزیراعظم شہباز شریف 3روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہونگے

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم 19سے 22مارچ سعودی عرب کا دورہ کرینگے، دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہونگے،اہم وفاقی وزرا اور سنئیر سرکاری افسران بھی دورے کا حصہ ہونگے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون پر غور ہو گا۔اس میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران مشرق وسطی سمیت فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔