Friday, March 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف، درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی

سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف، درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالت میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے بعد اب مقدمات اور درخواستیں آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 17 مارچ 2025 سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔