Friday, March 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزٹرمپ کو امریکی نائب صدر کے موزے پسند آگئے، میٹنگ کے دوران دلچسپ تبصرہ

ٹرمپ کو امریکی نائب صدر کے موزے پسند آگئے، میٹنگ کے دوران دلچسپ تبصرہ

واشنگٹن(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی نائب صدر جی ڈی وینس کے موزے پسند آگئے جس کے بعد وہ تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ٹرمپ کی آئرش وزیر اعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ وائٹ ہاس میں سینٹ پیٹرک ڈے کے ناشتے پر ملاقات ہوئی جس میں جے ڈی وینس بھی موجود تھے۔ اسی دوران نائب صدر کے موزوں نے ٹرمپ کی توجہ اپنی جانب کھینچی جس پر وینس اور آئرش وزیر اعظم بھی ہنس پڑے۔

ٹرمپ کا جے ڈی وینس کے موزے دیکھ کر کہنا تھا کہ میں ان موزوں کی وجہ سے دھیان نہیں دے پارہا۔ امریکی صدر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کے موزے بہت پسند آئے۔ میرے ان جرابوں کا کیا حال ہے؟امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں توجہ مرکوز رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں، تاہم میں جے ڈی وینس کے جرابوں سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

ٹرمپ کی جانب سے امریکی نائب صدر کے موزوں پر تبصرہ کرنے کے بعد اوول آفس میٹنگ میں بیٹھے لوگ بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس نے وضاحت کی کہ انہوں نے موزے اپنے آئرش مہمان اور سینٹ پیٹرک ڈے کو خراج تحسین کے طور پر پہنے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔