بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ نے کانستان تینوس تاسولاس کو یونان کے صدر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور یونان کے درمیان باہمی فائدہ مند اور جامع اسٹریٹجک شراکت دار ی ہے ۔
حالیہ برسوں میں ، دونوں فریقوں نے پیرا یوس بندر گاہ منصوبے سمیت بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا ہے ، اور تہذیبوں کے باہمی سیکھ کے چین – یونان مرکز اور ایتھنز میں کلاسیکی چینی تہذیب کے انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر میں تعاون کیا ہے ، جس سے دونوں قدیم تہذیبوں کے مابین ہم آہنگی اور دنیا کے لئے اپنی اپنی ذمہ داری کا اظہار ہوتا ہے ۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چین یونان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور یونانی صدر کے ساتھ مل کر چین یونان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے، چین اور یورپی یونین کے تعلقات کی پائیدار اور صحت مند ترقی اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی میں دانشمندی اور قوت کی فراہمی کےلیے تیار ہیں۔