Thursday, March 13, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ سے ورلڈ بینک کے سینیئر مینیجنگ ڈائریکٹر سے اہم ملاقات

وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ سے ورلڈ بینک کے سینیئر مینیجنگ ڈائریکٹر سے اہم ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ سے ورلڈ بینک کے سینیئر مینیجنگ ڈائریکٹر ایکسل وین ٹراسنبرگ نے ملاقات کی، جس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسل وین ٹراسنبرگ نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو وزیراعظم کے مشیر کی حیثیت سے تقرری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر ورلڈ بینک کی عالمی ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان میں سیلابی نقصانات اور بحالی کے منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ مستقبل میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔