Wednesday, March 12, 2025
ہومکامرسچین کی ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا دو اجلاسوں کے تناظر میں مشاہدہ ، چینی میڈیا

چین کی ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا دو اجلاسوں کے تناظر میں مشاہدہ ، چینی میڈیا

بیجنگ :چین کے سالانہ دو اجلاس دنیا کے لئے ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا مشاہدہ کرنے کا ایک اہم دریچہ ہیں۔

بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کی اختتامی تقریب میں نمائندوں نے رائے شماری سے ” چین کی قومی عوامی کانگریس اور تمام سطحوں پر مقامی عوامی کانگریسز کے نمائندوں کے حوالے سے قانون “میں ترمیم کا فیصلہ کیا ، جو جمہوریت کی اس طرز کو سمجھنے کے لیے ایک نئی عملی مثال پیش کرتا ہے۔ چین میں عوامی کانگریس کے نمائندے حکمران جماعت اور ریاست اور عوام کے درمیان “پل” کا کردار ادا کرتے ہیں ، جو قانون کے مطابق ریاستی طاقت کے استعمال میں عوام کی نمائندگی کرتے ہیں اور عوام کی رائے اور مطالبات کی عکاسی کرتے ہیں۔ چین میں جمہوریت نمائش کے بجائے رائے عامہ کا بروقت پاس رکھنے ، اس کا جواب دینے اور مسائل کے حل میں لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ہے۔

بنیادی طور پر، ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت چینی جدیدکاری کی عوام پر مرکوز اقدار کی عکاسی کرتی ہے ۔ مصر کی وزارت صنعت و بیرونی تجارت کے چیف اکانومسٹ ہشام میتولی کا ماننا ہے کہ چینی جمہوریت کی کامیابی کا راز عوام کی رائے کو مکمل طور پر سمجھنے، عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی رویہ اپنانے اور ملک کے گورننس سسٹم اور گورننس کی صلاحیت کو مسلسل جدید بنانے میں مضمر ہے۔ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کو مسلسل بہتر بنا کر چین نے اعلیٰ معیار کی معاشی ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے۔

چینی طرز کی جدیدکاری اور ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کو ایک ساتھ فروغ دینے سے نہ صرف چینی طرز کی جدیدکاری کو آگے بڑھانے کی ضمانت دی جاتی ہے بلکہ چینی طرز کی جمہورت زیادہ کامیاب ہو رہی ہے ۔یوں ، انسانی تہذیب کی شکلیں مزید رنگا رنگ ہو رہی ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔