اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس میں جو زبان استعمال ہوئی ماضی میں ایسی زبان کسی نے استعمال نہیں کی۔ پی ٹی آئی کا شور ایسے تھا جیسے سحری میں ڈھول یا پیپا بجایا جاتا ہے۔پارلیمنٹ ہا ئو س میںگفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فوجی آمریتوں میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اوپر بہت ظلم ہوا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی لگائی گئی، نواز شریف کو جیل بھیجا گیا، بینظر بھٹو کو قید کیا گیا۔
انھوں نے کہا ہم نے سیاست کو سیاست کے میدان میں لڑا ہے، ہماری فوج روزانہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کر رہی ہے۔ اس وقت فوج کے خلاف بات کرنا ملک کیساتھ وفاداری نہیں بلکہ غداری ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں طالبان اور ٹی ٹی پی کو ہزاروں کی تعداد میں واپس لا کر بسایا گیا، ٹی ٹی پی اور طالبان کو بانی پی ٹی آئی نے اپنی دفاعی لائن بنایا ہوا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آج کل روزے ہیں، پی ٹی آئی کا شور ایسے ہے جیسے سحری میں ڈھول یا پیپا بجانا۔