Wednesday, February 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسرائیل کا جنگ بندی مزاکرات آگے بڑھانے کیلئے وفد دوحہ بھیجنے کا اعلان

اسرائیل کا جنگ بندی مزاکرات آگے بڑھانے کیلئے وفد دوحہ بھیجنے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیل نے جنگ بندی مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے اپنا وفد دوحہ بھیجنے کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اسرائیلی سرکاری وفد پیر کے روز دوحہ جائے گا۔

دوسری جانب حماس کا وفد غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کے لیے مصر پہنچ گیا۔

حماس کے ترجمان کے مطابق حماس شوریٰ کونسل کے چیئرمین محمد اسماعیل درویش کی قیادت میں وفد قاہرہ پہنچا ہے۔

حماس ترجمان نے کہا کہ وفد مصری رہنماؤں کے ساتھ عرب سربراہی اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے طریقوں اور جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی ضرورت پر بات چیت کرے گا۔ جس کے بعد حماس کا وفد قطر جائے گا۔

علاوہ ازیں مصر، قطر اور امریکا کی ثالثی میں غزہ میں تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔