ریاض(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اگلے ایک، ڈیڑھ ماہ میں ایک ٹریلین کی بزنس ڈیل کے لیے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وائٹ ہاس میں صحافیوں سیگفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا سعودی عرب سیکہا کہ امریکی کمپنیوں میں ایک ٹریلین ڈالر ( ایک ہزار ارب ڈالر) سرمایہ کاری کریں تو میں آں گا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایسا کرنے پر راضی ہوگیا ہے اور وہ امریکی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرے گا اس لیے ممکنہ طورپر ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب جا رہاہوں۔ٹرمپ نے کہ سعودی عرب کیساتھ اچھیتعلقات ہیں، سعودی عرب فوجی ساز و سامان سمیت دوسری چیزوں کی خریداری کے لیے امریکی کمپنیوں کوبہت زیادہ رقم ادا کرنے جا رہاہے۔
