Wednesday, March 12, 2025
ہومتازہ ترینشریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے: امریکا

شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے: امریکا

واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکا نے کہا ہے کہ شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کے تعلقات بہت اہم ہیں، امریکا نے دہشتگرد کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ انصاف کیلئے شریف اللہ کو امریکا منتقل کیا گیا، شریف اللہ 13 امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے، صدر ٹرمپ پہلے امریکا کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ جو بائیڈن نے افغانستان سے انخلا کے ناقص انتظامات کئے، روس یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹر نے بھی داعش دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون کرنے پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔