Tuesday, March 11, 2025
ہومبریکنگ نیوزامریکا اور پاکستان کو ملکر افغانستان سے اسلحہ نکالنا چاہیئے، عرفان صدیقی

امریکا اور پاکستان کو ملکر افغانستان سے اسلحہ نکالنا چاہیئے، عرفان صدیقی

لاہور (سب نیوز )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکا جلدی میں افغانستان میں لاتعداد اسلحہ چھوڑ گیا تھا اور وہ اسلحہ دہشتگردی میں ہمارے خلاف بھی استعمال ہورہا ہے جب کہ امریکا اور پاکستان کو ملکر افغانستان سے اسلحہ نکالنا چاہیے۔

پارلیمنٹ ہا ئوہس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکا جلدی میں لاتعداد اسلحہ چھوڑ گیا تھا جو اب دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی اسلحہ پاکستان کے خلاف بھی استعمال ہورہا ہے، پاکستان سے زیادہ دہشت گردی کا سامنا کسی نے نہیں کیا جب کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے جتنی کوششیں ہم نے کیں کسی نے نہیں کیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کو مشترکہ طور پر اس اسلحے کو وہاں سے نکالنا چاہیے تاکہ وہ ہمارے خلاف استعمال نہ ہوسکے، امریکہ اگر ایسا چاہتا ہے تو اس حد تو ہم دونوں ایک ہی رائے رکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔