Tuesday, March 11, 2025
ہومبریکنگ نیوزملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد، رشتہ داروں سے ملاقات

ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد، رشتہ داروں سے ملاقات

شانگلہ(آئی پی ایس ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد، ملالہ یوسفزئی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے گاں برکانہ شاہ پور پہنچیں۔ملالہ یوسفزئی کے والد ضیا الدین یوسفزئی اور والدہ بھی ساتھ تھیں، ملالہ یوسفزئی شانگلہ میں اپنے آبائی گھر گئیں،رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ڈی آئی جی ملاکنڈ شیر اکبر خان کے مطابق ملالہ نے یتیم بچیوں کیلئے تعمیر شدہ ملالہ یوسفزئی سکول کا دورہ بھی کیا، ملالہ یوسفزئی شانگلہ سے اسلام آباد کیلئے واپس روانہ ہو گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔