اسلام آباد(آئی پی ایس)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ام حسان اور دیگر ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر مبینہ فائرنگ کے کیس میںضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔
عدالت نے ام حسان سمیت تمام ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلی۔
عدالت نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دےدیا۔
واضح رہے کہ لال مسجد کے سابق امام مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ اُم حسان سمیت متعدد افراد کے خلاف شہزاد ٹان تھانے میں مجسٹریٹ مرتضی چانڈیو کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔