ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) تحصیل پہاڑ پور کے علاقے کوٹلہ لودھیان میں سات سالہ بچہ سی آر بی سی نہر میں ڈوب گیا،ریسکیو1122نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل پہاڑ پور کے علاقے کوٹلہ لودھیان میں سات سالہ آیان ولد رحمت سی آر بی سی نہر میں ڈوب گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو کی ماہر غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، ریسکیو1122 کے غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچنے کے بعد جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا،سرچ آپریشن میں ریسکیو ٹیم نے سکوبہ ڈائیونگ اور بوٹنگ کے ذریعے ڈوبنے والے بچے کی تلاش کی تاہم پہلے مرحلے میں اندھیرا ہو جانے کی وجہ سے آپریشن مکمل نہیں ہو سکا، جبکہ دوسرے روز ریسکیو1122 ماہر غوطہ خور ٹیم نے ڈوبنے والے بچے کی تلاش کیلئے دوبارہ سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان : سات سالہ بچہ نہر میں ڈوب گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔