ریاض(سب نیوز )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے قصر الیمامہ میں شاہی شخصیات،علما، وزرا اور شہریوں کے ایک گروپ کا خیرمقدم کیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رمضان کے آغاز پر ولی عہد کو مبارکباد دینے والوں میں مملکت کے مفتی اعظم اور گورنر ریاض شامل تھے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں رمضان کے آغاز پرانہیں مبارکباد دی اور مصافحہ کیا۔ انہوں نیکہا دعا ہے اللہ سب کے روزے، دعائیں اور نیک اعمال کو قبول کرے اور شاہ سلمان کی قیادت میں مملکت کی سلامتی اور استحکام کو محفوظ رکھے۔
ہومبریکنگ نیوزسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قصر الیمامہ میں شاہی شخصیات،علما، وزرا اور شہریوں سے ملاقات
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قصر الیمامہ میں شاہی شخصیات،علما، وزرا اور شہریوں سے ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔