Wednesday, March 18, 2026
ہومپاکستانالیکشن کمیشن ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی پی ایس )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کل صبح الیکشن کمیشن میں ہوگی، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونا متوقع ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔