ریاض:رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملت اسلامیہ کو مبارک دیتے ہوئے اہم اعلانات کردیئے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ یہ مہینہ درگزر اور صبر کا درس دیتا ہے۔
فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر رمضان کی خوشی میں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔
علاوہ ازیں معمولی جرائم میں قید اسیروں کی سزاؤں کو ختم کرکے انھیں رہا بھی کردیا گیا تاکہ وہ یہ بابرکت مہینہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منا سکیں۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اس بابرکت مہینے میں اللہ کے مہمان بننے والے معتمرین کو ہر طرح کا آرام مہیا کرنے اور شایان شان استقبال کی ہدایت بھی کی۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روزہ داروں کی سہولت کے لیے شہری اداروں کو ہمہ وقت چوکنے رہنے اور خاص انتظامات کرنے کا حکم بھی دیا۔
سعودی فرمانروا کے حکم پر ٹریفک کو رواں رکھنے اور دونوں مقدس مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
رمضان المبارک؛ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا بڑا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔