Saturday, March 7, 2026
ہومبریکنگ نیوز‏امریکی میگزین میں عمران خان کا مضمون پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی مذموم کوشش ہے، عرفان صدیقی

‏امریکی میگزین میں عمران خان کا مضمون پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی مذموم کوشش ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ‏امریکی میگزین “ٹائم” میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون، عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورت حال کو ” سیاہ عہد” قرار دیاگیا ہے۔

بیان میں مسلیم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا ۔مضمون میں یہ جھوٹا، غلط اور بے بنیاد دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے دوران انہیں( عمران خان کو) اڈیالہ جیل سے نکال کر ہاؤس اریسٹ کی پیشکش کی گئی تھی۔

اُنہیں کسی بھی مرحلے پر سرے سے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی ۔بہتر ہو عمران خان بتا دیں کہ یہ پیشکش کس کی طرف سے کس نے کب ان تک پہنچائی؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔