نوشہرہ(آئی پی ایس) دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، دھماکے میں جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق بھی زخمی ہوئے۔
مولانا حامد الحق کے بیٹے ثانی حقانی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے وقت سیکڑوں افراد مسجد میں موجود تھے اور دھماکے میں 4 سے 5 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے میں میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے اور جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامدالحق زخمی ہوئے ہیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش ہے۔ دھماکے میں ایک سے2 افراد کی شہادت کی اطلاع ہے، مولانا حامدالحق کی حالت تشویشناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت 25 پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ حملے سے متعلق کوئی مخصوص تھریٹ الرٹ نہیں تھا۔
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ میں دھماکا، 5 نمازی شہید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
