اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملاقات کی ۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے،
ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں،
وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال کے عرصے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، ترسیلات زر میں اضافہ اور دیگر معاشی اعشاریے آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے،
تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ میں خود لوں گا،
عوامی نمائندوں کے طور پر آپ سب کی خدمات لائق تحسین ہیں،
وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملکی ترقی اور اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
شرکاء نے حالیہ معاشی ترقی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔
ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور سیاسی امور پر گفتگو ہوئی ۔
تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ میں خود لوں گا، وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
