Tuesday, March 11, 2025
ہومکامرسفلپائن سرحدی خلاف ورزیوں اور جھوٹے بیانیے کو فوری طور پر بند کرے، چینی وزارت دفاع

فلپائن سرحدی خلاف ورزیوں اور جھوٹے بیانیے کو فوری طور پر بند کرے، چینی وزارت دفاع


بیجنگ : فلپائن نے دعوی کیا ہے کہ چینی بحریہ کے فوجی طیارے نے حال ہی میں اپنی پرواز کے دوران فلپائن کے سرکاری طیارے کے قریب آ کر خطرناک فلائٹ منوورز کیے۔

جمعرات کے روزچین کی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چھیئن نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلپائن کے سرکاری طیارے نے بڑی تعداد میں میڈیا کے افراد کو ساتھ لےکر چین کے جزیرہ ہوانگ یئن کی فضائی حدود میں داخل ہو کر چین کے نیول ہیلی کاپٹروں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جو اس وقت معمول کی گشت پر تھے۔

فلپائن کی جانب سے اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات فریقین کے درمیان سمندری اور فضائی خطرات کا بنیادی سبب ہیں۔قابل توجہ بات یہ ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور دوسرے ملک کی فضائی حدود میں غیرقانونی داخلہ سب سے بڑی لاپرواہی اور انتہائی غیر ذمہ داری ہے۔ چین فلپائن سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر خلاف ورزیوں اور جھوٹے بیانیوں کو بند کرے اور چین کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔