Friday, March 14, 2025
ہومپاکستانڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود خان کی خدمات پشاور ہائی کورٹ کو واپس

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود خان کی خدمات پشاور ہائی کورٹ کو واپس

اسلام آباد (سب نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود خان کی خدمات پشاور ہائی کورٹ کو واپس۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود کو واپس پشاور ہائی کورٹ بھجوادیا گیا

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود گریڈ اکیس کے جوڈیشل افسر ہیں ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود اسلام آباد میں فرائص سر انجام دے رہے تھے، سیشن جج طاہر محمود اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممبر انسپکشن ٹیم ، سپیشل جج سنٹرل سمیت اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔