کراچی(سب نیوز)شہر قائد میں ٹینکر جلانے سے متعلق کیس میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر جیل سے رہا کردیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ، ان کی 2 مختلف مقدمات میں پہلے ہی ضمانت منطور کی جاچکی ہے۔مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد سرجانی ٹاون کے مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھے، جبکہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھی ان کی مزید 2مقدمات میں ضمانت منظور کرلی تھی۔
واضح رہے کہ آفاق احمد کو کراچی پولیس نے 11فروری کو اشتعال انگیز بیان دینے پر گرفتارکیا تھا، پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانیکا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ٹینکر نذر آتش مقدمے میں آفاق احمد ضمانت منظور ہونے پر جیل سے رہا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔