Tuesday, December 23, 2025
ہومپاکستانچھبیس نومبر احتجاج ، 63پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ، 52کا ریمانڈ منظور

چھبیس نومبر احتجاج ، 63پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ، 52کا ریمانڈ منظور

اسلام آباد(آئی پی ایس )26نومبر احتجاج پر گرفتار 63پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ ہوئی، 11کو مقدمے سے بری جب کہ 52 ورکرز کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد تھانہ ترنول کے مقدمہ میں گرفتار 63 پی ٹی آئی ورکرز کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 11 ملزمان کو شناخت نہ ہونے پر مقدمہ سے ڈسچارج کردیا جب کہ 52 ورکرز کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔