اسلام آباد (سب نیوز) ڈی جی ایکسائز عرفان نواز میمن نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف سخت جرمانے عائد کرنے کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز عرفان نواز میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کے حوالے سے اجلاس ،اجلاس میں ڈاریکٹر ایکسائز سمیت دیگر افسران کی شرکت ،اجلاس میں ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں غیر قانونی نمبر پلیٹس کے حوالے سے کاروائیوں کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی ، ڈی جی ایکسائز عرفان نواز میمن نے ہدایت کی کہ ایکسائز اہلکار سرپرائز ناکے لگائیں،غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف سخت جرمانے عائد کیے جائیں۔
