ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ کیا،سپرنٹنڈنٹ جیل سمیع اللہ خان شنواری نیانہیں خوش آمدید کہا ۔
اس موقع پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخواہ عثمان محسود اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بھی موجود تھے۔چیف جسٹس نے جیل کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں خواتین کی بارکس ، لنگر خانہ اور قیدیوں کی بیرکس شامل تھیں۔
انہوں نے قیدیوں کی فلاح و بہبود میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے خود ان کے مسائل سنے، ان کی تحریری درخواستیں وصول کیں اور جیل انتظامیہ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دورے کے دوران قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے انتظامات کو سراہا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کی خدمات کو سراہا اور ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔
معزز چیف جسٹس نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے ہمراہ جیل کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا ڈی آئی خان جیل کا دورہ، قیدیوں کے مسائل سنے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔