Monday, December 15, 2025
ہومپاکستانبلوچستان کے چار اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 4لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر

بلوچستان کے چار اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 4لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر

کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم جمعرات سے شروع کر دی گئی ہے۔بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم کا آغاز کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبد اللہ جیسے حساس اضلاع میں کیا گیا ہے، جہاں بچوں کو پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق کوئٹہ بلاک میں شامل ان چار اضلاع کی 78 یونین کونسلز میں 27 فروری تک انسدادِ پولیو کی مہم جاری رہے گی۔ طبی ماہرین کے مطابق بلوچستان کے متعدد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی ابھی تک برقرار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔