Tuesday, December 16, 2025
ہومپاکستانسپریم کورٹ باروفد کی چیف جسٹس سے ملاقات،اصلاحاتی عمل میں حمایت کی یقین دہانی

سپریم کورٹ باروفد کی چیف جسٹس سے ملاقات،اصلاحاتی عمل میں حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کرکے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس پاکستان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات ان کی وزیر اعظم سے ملاقات کے تناظر میں کی گئی، چیف جسٹس نے بتایا کہ وہ کل اپوزیشن کے 7 رکنی وفد سے بھی چیف جسٹس ہاوس میں ملیں گے۔اس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس انصاف کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر رہے ہیں، سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن نے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں تعاون کے لیے وزیر اعظم اور اپوزیشن رہنماوں سے چیف جسٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے وزیراعظم کی طرح اپوزیشن سے بھی فراہمی انصاف کے حوالے سے تجاویز طلب کی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔