Friday, February 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزجنوری میں راولپنڈی اسلام آباد سے ہزاروں افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے

جنوری میں راولپنڈی اسلام آباد سے ہزاروں افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے

اسلام آباد: جنوری میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے ہزاروں کی تعداد میں افغان شہری وطن واپس چلے گئے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سے افغان شہریوں کی وطن واپسی میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

آئی او ایم کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر 2023 سے اب تک پاکستان سے کم از کم 8 لاکھ 24 ہزار 568 افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں جبکہ جنوری 2025 سے اب تک 18 ہزار 577 واپس جا چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واپس جانے والے 10 فیصد گھرانوں کی سربراہی خواتین کر رہی تھیں، مذکورہ مدت کے دوران بچوں کی سربراہی والے کسی بھی گھرانے کا اندراج نہیں کیا گیا۔

مکان کا کرایہ ادا نہ کر پانا 34 فیصد پناہ گزین گھرانوں کی افغانستان واپسی کی سب سے بڑی وجہ بتائی جا رہی ہے ، گھریلو ضروریات پورا کرنے میں ناکامی کے باعث 30 فیصد مہاجرین واپس جا رہے ہیں ، واپس جانے کی ایک بڑی وجہ گرفتاری کا خوف بھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔