Friday, February 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزبادل برسنے کو تیار؛ بارش کہاں کہاں ہوگی؟

بادل برسنے کو تیار؛ بارش کہاں کہاں ہوگی؟

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔ آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری ہونے کی توقع ہے۔ برفباری کے اثرات پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی پہنچیں گے۔ سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گجرانوالہ

۔ لاہور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، شیخوپورہ، نارووال اور سیالکوٹ میں بھی بارش کی پیش گوئی ہے۔ سرگودھا، میانوالی بھکر خوشاب حافظ آباد گجرانوالہ منڈی بہاوالدین اور گجرات میں بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ ، مظفر گڑھ، خانیوال، ساہیوال ، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کے مطابق سیاح موسم کی مناسبت سے انتہائی محتاط رہیں اور صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کرسکتے ہیں۔

پشاور کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ چترال، سوات ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغز مانسہرہ، مالا کنڈ، ایبٹ آباد ، صوابی ،مردان ،نوشہرہ، چارسدہ ،پشاور ،کوہاٹ اور ہنگو میں بعض مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پشاور کا درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ چترال ، دیر اور مالم جبہ میں منفی ایک ، کالام میں منفی 3 اور پارا چنار میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔