Saturday, March 7, 2026
ہومپاکستانصدر سپریم کورٹ بارکی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ، چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملاقاتیں

صدر سپریم کورٹ بارکی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ، چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملاقاتیں

اسلام آباد (سب نیوز)صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطا نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی ۔ سپریم کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سے بھی ملاقات کی، ملاقاتوں میں صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار میر عطا اللہ لانگو بھی موجود تھے، دونوں ملاقاتوں میں عدلیہ کی مجموعی کارکردگی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

صدر سپریم کورٹ بار نے چیف جسٹس پاکستان کے عدلیہ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا، میاں روف عطا نے چیف جسٹس پاکستان کے بطور چیئرمین جوڈیشل کمیشن کردار کو بھی سراہا۔میاں روف عطا نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملاقات میں حالیہ تقرریوں کو سراہااور اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی تعیناتی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے حالیہ تقرریاں وقت کی اہم ضرورت ہیں، نئے ججز انصاف کی بروقت اور موثر فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے، ججز عام شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔