Saturday, February 8, 2025
ہومپاکستانعمران خان کی رہائی کیلئے امریکا سمیت کسی ملک کے طلب گار نہیں، بیرسٹر گوہر

عمران خان کی رہائی کیلئے امریکا سمیت کسی ملک کے طلب گار نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کوئی ڈیل کی اور نہ ہی کریں گے، بانی پی ٹی آئی قانونی طریقے سے عدالتوں سے ریلیف حاصل کرینگے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے بشمول امریکا ہم کسی ملک کے طلب گار نہیں، بانی نے کوئی ڈیل کی ہے اور نہ ہی کریں گے، عمران خان نے کہا تھا کہ ڈیل کے لئے نہیں پاکستان اور جمہوریت کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے بشمول امریکا ہم کسی ملک کے طلب گار نہیں۔انہوں نے کہا کہ بانء پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ڈیل کیلئے نہیں پاکستان اور جمہوریت کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج ملک بھرمیں پی ٹی آئی کے کارکن اور لوگ احتجاج کیلئے نکلے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانء پی ٹی آئی عمران خان قانونی طریقے سے عدالتوں سے ریلیف حاصل کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔