لاہور(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے پارلیمنٹرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے آئندہ ہفتے لاہور میں پارلیمنٹرینز کنونشن منعقد کیا جائیگا۔
پارلیمنٹرینز کنونشن میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان اسمبلی شریک ہوں گے،لاہور میں ہونے والے پارلیمنٹرینز کنونشن میں سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے پارلیمانی لیڈرز،چیف وہپ بھی شرکت کرینگے، اس کے علاوہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز،پارلیمانی لیڈرز اور چیف وہپ شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹرینز کنونشن میں آئین و قانون کی بالادستی،انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کے موضوع پر گفتگو ہوگی، پی ٹی آئی پالیمنٹرینز کنونشن میں قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی۔
پی ٹی آئی کا پارلیمنٹرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ، آئندہ ہفتے کنونشن منعقد کیا جائیگا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
