Thursday, February 6, 2025
ہومکامرسچین کی خاتون اول کی کرغزستان کے صدر کی اہلیہ سے ملاقات

چین کی خاتون اول کی کرغزستان کے صدر کی اہلیہ سے ملاقات



بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ  پھنگ لی یوان نے بیجنگ میں کرغزستان کے صدر کی اہلیہ ژاپارووا  سے ملاقات  کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ پھنگ لی یوان نے جشن بہار کے تہوار کے موقع پر  سرکاری دورے پر صدر جاپاروف کے ساتھ ان کی اہلیہ  ژاپارووا    کا خیر مقدم کیا ۔

پھنگ لی یوان نے کہا کہ چین اور کرغزستان کے درمیان   روایتی دوستی ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی    تبادلے جاری رہیں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین اور کرغزستان خواتین، بچوں اور کمزور گروہوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں تعاون کو مضبوط کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مشترکہ طور پر فائدہ ہو۔ژاپارووا نے کرغزستان اور چین کے درمیان عوامی  اور ثقافتی  تبادلوں اور تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو مسلسل بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔