اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج اور کل دو ججز کی چھٹی کے باعث کیسز کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار دونوں دو دن کی چھٹی پر گئے ہیں، جس کے نتیجے میں آج اور کل مقرر کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔
پولیس سمیت اسلام آباد کے مقامی محکموں میں دوسرے صوبوں سے بھرتیوں کے حوالے سے کیس کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔ اس کے علاوہ، جسٹس بابر ستار کی عدم دستیابی کے سبب لارجر بینچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ ہو گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجربنچ نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے آج طلب کیا تھا، اور اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے نتائج روکنے کے حکم میں بھی آج 6 فروری تک کی توسیع دی گئی تھی۔ اس کیس کی جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل بنچ کو سماعت کرنی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ججز چھٹی پر چلے گئے، اہم کیسز کی سماعت ملتوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔