Thursday, February 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزچیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز کا بھی پاکستان آنے سے انکار

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز کا بھی پاکستان آنے سے انکار

ممبئی (آئی پی ایس )چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے امپائرز اور ریفری پینل میں بھارت کا کوئی امپائر یا ریفری شامل نہیں۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ اور امپائر نتن مینن نے ایونٹ کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں میچ آفیشلز کے انکار کے بعد آئی سی سی نے انہیں پینل میں شامل نہیں کیا۔بھارتی میڈیا نے بتایاکہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے آئی سی سی سے چھٹیاں لے لیں جبکہ امپائر نیتن مینن نے ذاتی وجوہات کی بنا پردورہ پاکستان سے معذرت کی۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق بھارتی آفیشلز دبئی میں بھارت کے میچز سپروائز نہیں کرسکتے تھے۔ خیال رہے کہ سابق فاسٹ بولر جواگل سری ناتھ 67 ٹیسٹ اور 229 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ ٹیسٹ کیرئیر میں 236 اور ون ڈے میں 315 وکٹیں حاصل کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔