Wednesday, February 5, 2025
ہوماسلام آبادسی ڈی اے ریفرنڈم کے حوالے سے پولنگ کل ہو گی ، 11ہزار 267سی ڈی اے ملازمین ووٹ کا حق استعمال کرینگے،

سی ڈی اے ریفرنڈم کے حوالے سے پولنگ کل ہو گی ، 11ہزار 267سی ڈی اے ملازمین ووٹ کا حق استعمال کرینگے،

اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے ریفرنڈم کے حوالے سے پولنگ کل ہو گی جس میں ادارے کے 11ہزار 267سی ڈی اے ملازمین اجتماعی سودے کاری ایجنٹ کے تعین کے لیے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے،اس حوالے سے 34پولنگ اسٹیشزقائم کیے گئے ہیں،پولنگ کا عمل صبح08:30سے لے کر شام 04:30تک جاری رہے گا

اس حوالے سے این آئی آرسی کے مجازآفیسرمحمد شفیق کی طرف سے باقاعدہ ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیاہے، سی ڈی اے مزدور یونین کوچاند ستارہ،سی ڈی اے ورکرزفیڈریشن کو سبزپرچم،سی ڈی اے لیبر یونین کو شاہین اور سی ڈی اے ایمپلائز یونین کو ببرشیرکے انتخابی نشان الاٹ کئے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔