Wednesday, February 5, 2025
ہومدنیاچین نےغزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کا اعلان کر دیا

چین نےغزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کا اعلان کر دیا

غزہ میں جنگ کے بعد کی گورننس کے بنیادی اصول پر چین کا موقف واضح ہے ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نےیومیہ پریس کانفرنس میں غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کے معاملے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ کے بعد کی گورننس کے بنیادی اصول پر چین کا موقف واضح ہے،

یعنی “فلسطینیوں کے ہاتھوں میں فلسطین کی حکمرانی” کا اصول۔ چین غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ فریق غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے بعد کی گورننس کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی حل پر مبنی سیاسی تصفیے کے صحیح راستے پر لانے کی کوشش کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔