Wednesday, February 5, 2025
ہومتازہ ترینیومِ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے،عاطف اکرام شیخ

یومِ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے، 77سال سے کشمیر ی عوام حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں، یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے کشمیری بھائیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں ، پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کو جدوجہدِ آزادی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ۔

صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے یومِ یکجہتی کشمیرکے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر جنوبی ایشیا کا ایسا سلگتا ہوا مسئلہ ہے، جسے حل کیے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں، کشمیریوں نے جدوجہد آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دیں اور مظالم برداشت کئے ، بھارت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کا نفاذ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیریوں کا آزادی کا موقف مضبوط ہو رہا ہے ،عالمی برادری اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کا اپنی قراردادوں کے مطابق حل یقینی بنائے ،فیڈریشن اوربزنس کمیونٹی حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔