Wednesday, February 5, 2025
ہومپاکستانیوم یکجہتی کشمیر،مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے پوسٹرز لگ گئے

یوم یکجہتی کشمیر،مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے پوسٹرز لگ گئے

سرینگر (آئی پی ایس )مقبوضہ کشمیر میں پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منانے پر اظہار تشکر کے پوسٹر لگ گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں پاکستان سے اظہار تشکرکے پوسٹرزلگائے گئے۔پوسٹرز پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی تصاویر ہیں۔کے ایم ایس نے بتایاکہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف پاکستان میں 1990سے 5فروری کویوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔