Tuesday, February 4, 2025
ہوماسلام آبادسی ای او ڈریپ کی تقرری کا معاملہ ، عاصم رئوف کو بطور سی ای او ڈریپ مدت ملازمت میں توسیع دیدی گئی

سی ای او ڈریپ کی تقرری کا معاملہ ، عاصم رئوف کو بطور سی ای او ڈریپ مدت ملازمت میں توسیع دیدی گئی

اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن)سی ای او ڈریپ کی تقرری کا معاملہ ، عاصم رئوف کو بطور سی ای او ڈریپ مدت ملازمت میں توسیع دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت کی طرف سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کیلئے پانچ لوگوں کو شارٹ لسٹ کرکے انٹرویو ز کئے گئے تھے ۔

شارٹ لسٹ آفیسران میں ڈاکٹر عبید اللہ ، سی ڈی ایل کراچی کے ہیڈ ڈاکٹر سیف الرحمن ، ایم کیو ایم کے حمایتی عبید علی شامل تھے جبکہ موجودہ سی ای او ڈریپ عاصم رئوف بھی توسیع کیلئے کوشاں تھے ۔ذرائع کے مطابق اب عاصم رئوف کو بطور سی ای او ڈریپ مدت ملازمت میں توسیع دیدی گئی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔