بیجنگ :چین کی وزارت تجارت اور کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے عوامی جمہوریہ چین کے برآمدی کنٹرول کے قانون ، غیر ملکی تجارت کے قانون ، کسٹمز قانون اور دوہری استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول سے متعلق عوامی جمہوریہ چین کے ضوابط کے مطابق ایک اعلان جاری کیا۔ قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے،
چین نے ٹنگسٹن، ٹیلوریم، بسمتھ، مولیبڈینم اور انڈیم پر برآمدی کنٹرول کے نفاذ کی منظوری دی ہے جو کہ مذکورہ اشیاء کو برآمد کرنے والے برآمد کنندگان کو ” چین کے مذکورہ قوانین اور ضابطوں پر کاربند رہنے کا پابند کرتا ہے ۔متعلقہ برآمد کنندگان کو ان ایشا کی برآمد پر عوامی جمہوریہ چین کے برآمدی کنٹرول کے قانون اور وہری استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول سے متعلق ضوابط کے مطابق چینی ریاستی کونسل کے کمرشل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے اجازت لینا ہو گی ۔