Tuesday, February 4, 2025
ہومکامرساب کی بار۔۔۔۔۔۔بلڈوزر کا وار!!!

اب کی بار۔۔۔۔۔۔بلڈوزر کا وار!!!

ہنڈی کے خلاف مہم میں انڈیکس
ایکسچینج ہمیشہ کی طرح پیش پیش
انڈیکس ایکسچینج کا ’’شان رمضان‘‘ سیزن چار میں قانونی ذریعہ سے اپنے وطن عزیز زرمبادلہ بجھوانے والوں کیلئے انعامات کی بارش
قانونی طریقے سے اپنے پیاروں کو رقوم بھجوانے پر جیتیں ،،،،
گھر، سونا، کیش اور کار
انڈیکس ایکسچینج نے ایک منفرد آگاہی مہم لانچ کردی
دبئی :ہمیشہ منفرد انداز میں قانونی ذریعہ سے رقوم کی منتقلی کی آگاہی مہم چلانے والے انڈیکس ایکسچینج نے ایک بار پھر منفرد انداز اپناتے ہوئے ایک نئے سلوگن کے ساتھ ہنڈی اور حوالہ کے خلاف مہم کےلئے ایک بلڈوزر کو میدان میں اتارا ہے۔اب کی بار ہنڈی پر وار کی کامیابی کے بعد اب کی بار بلڈورز کاوار کے نام سے مہم کا آغاز کیا گیا بلڈورزدنیا بھر میں یہ تعمیراتی کاموں کے لئےاستعمال کیا جاتا ہے جن میں گھر، سرکاری عمارتیں، سڑکیں اور بنیادی ڈھانچہ شامل ہے۔ نئی تعمیر ہو یا پرانی تعمیر کو گرانا،،راستہ ہموار کرنا ہو یا نیا راستہ بنانا یہ سب کمال بلڈوزر کا ہے اور اس سے بڑا کردار اس بلڈورز کو چلانے والے کا ہے جو سخت گرمی اور سردی سمیت ہر موسم میں اپنے بلند حوصلے ،سخت جان اور جس جان فشانی سے کام کرتا ہے وہ قابل فخر ہے۔ اسی حوصلے اور جذبے کو بنیاد بنا کر انڈیکس ایکسچینج نےہنڈی اور غیر قانونی ذریعہ رقوم منتقلی کے خلاف نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے اب کی بار بلڈوزر کا وار کے نام سے آگاہی مہم کا آغاز کیا اس سلسلہ میں دبئ کے مقامی ہوٹل میں شان رمضان سیزن چار کی پروقار لانچنگ تقریب کا اہتمام کیا گیاتقریب کے مہمان خصوصی عزت ماب حمد جاسم آل درویش چئیرمین انڈیکس ایکسچینج تھے جبکہ بنک الفلاح کے انٹرنیشنل بزنس اینڈ ہوم ریمیٹنس بنکنگ کے ہیڈ فیصل راشد ،یوبی ایل بنک کے گروپ ہیڈ گلوبل ہوم ریمیٹنس اینڈ این آر پی بنکنگ رضوان حیدر ،ڈائریکٹر پروڈکٹ سیلز ماسٹر کارڈ یو اے ای کپل اروڑہ ،پاکستان بزنس اینڈ پروفیشنل کونسل ابوظہبی کے صدر ڈاکٹر قیصر انیس ،یو بی ایل بنک کے ہوم ریمیٹس یو اےای یونٹ ہیڈ محمد آصف جام ،بنک الفلاح کے ریجنل ہیڈ جی سی سی ہوم ریمٹنس عدیل جنجوعہ ،بنک الحبیب کے کنٹری مینجر کاشف شفیق ،فیصل بنک کے کنٹری مینجر ہوم ریمیٹنس مبارک خاں نیشنل بنک کے ریلیشن شپ مینجر راشد السلام سمیت دیگر مہمانوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی،
انڈیکس ایکسچینج کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید عبدالسلام نے استقبالیہ کلمات میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شان رمضان سیزن چارکی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ انڈیکس ایکسچینج سخت گرمی اور موسم کی سختیوں کو جھیلتےان محنت کشوں کے حوصلے اور ہمت کو ایک نئی جان دینے کے لیے اسی بلڈورز کے نشان کو نشان منزل قرار دیتے ہوئے
کہاکہ “شان رمضان سیزن چار میں لیکر آرہا ہے ایک نیا پیغام
توڑ دیں اپنی مشکلوں کی دیوار
اور کردیں اپنی راہیں ہموار۔
جبکہ انڈیکس ایکسچینج کے چیف بزنس آفیسر میر کے رسول نے اپنے خطاب میں کہا کہ
انڈیکس ایکسچینج
“شانِ رمضان”
سیزن چار
لے کر آیا ہے
اب کی بار
بلڈوزر کا وار!
انڈیکس ایکسچینج کی کسی بھی برانچ سے اپنے وطن عزیز قانونی ذریعہ سے پیسے بجھوائیں اور ،
اپنی ہمت کے بلڈوزر کا لیور گھمائیں!
اور ہر دس دن میں جیتنے کا موقع پائیں!
– گھر گولڈ کیش یا پھر
چار چار SUV کار !!!
اب کی بار … بلڈوزر کا وار!
یہ آگاہی مہم29 مارچ 2025 تک جاری رہے گی۔بہترین کرنسی ریٹس اور قانونی ذریعہ سے رقوم منتقلی کاپیغام گھر گھر پہنچانےکےلیے آگاہی مہم چلانے میں
انڈیکس ایکسچینج 49 سال سے اپنا نمایاں کردار ادا کررہا ہے
ہر گھر جیتوگھرگھر جیتو
اب کی بار آپکی سرکار
اب کی بار ہنڈی پہ وار
کی شاندار کامیابی کے بعد شان رمضان سیزن چار میں
اب کی بار۔۔۔۔بلڈوزرکاوار
ایک ایسی آگاہی مہم ہے جوکہ صارفین کو نہ صرف ایک نیا ولولہ اور حوصلہ دے گی بلکہ ہنڈی اور حوالہ جیسے غیر قانونی دھندے کو بلڈوز کرکے نئے راستے بھی ہموار کرے گی۔
تقریب سے چئیرمین انڈیکس ایکسچینج عزت ماب حمد جاسم آل درویش نے اس عزم کا اظہار کیاکہ انڈیکس ایکسچینج اپنے اعلی معیار کی بدولت ایکسچینج انڈسڑی میں ٹرینڈسیٹر کی حثیت رکھتا ہے اور ہمیشہ اپنے کرم فرماؤں کےلئے کچھ نیا کرتا ہے تقریب میں انڈیکس ایکسچیج کےتمام کوریڈور کے درمیاں کلچرل پرفارمنس کا شاندار مقابلہ بھی ہوا جیسے خوب سراہا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔