Tuesday, February 4, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان صورتحال کو نارملائز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: فیصل چودھری

عمران خان صورتحال کو نارملائز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: فیصل چودھری

اسلام آباد (آئی پی ایس ) تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان صورتحال کو نارملائز کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سیعدالت میں ملاقات ہوئی، بانی نے کہا یہ لیٹر لکھا ہے، ہم پرالزام لگایا جاتا تھا کہ سخت زبان استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صورتحال کو نارملائز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی کےآرمی چیف کوخط لکھنے کی اس سے پہلے کوئی اطلاع نہیں تھی، انہوں نیخط میں کور ایشوز کو اٹھایا ہے۔وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان ہے، اداروں اور عوام میں ایک خلیج ہے، پالیسی شفٹ ہونی چاہیے، اسٹیبلشمنٹ کوعمران خان کے خط پر قوم کیوسیع ترمفاد میں سوچنا چاہیے۔

فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت جمود کا شکارہے، وزیر داخلہ نے انتہائی غیرذمہ دارانہ بیان دیا، مذاکراتی کمیٹی نے ڈیلیور نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف آئین وقانون کے مطابق احتجاج کرے گی، تمام اپوزیشن جماعتوں سیرابطے کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔