Monday, February 3, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کو 190 ملین پائو نڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

عمران خان کو 190 ملین پائو نڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پا ئو نڈ کیس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، ناصر جاوید رانا کو ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ تعینات کردیا گیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا، اس سے قبل جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات تھے۔ جسٹس اعظم خان کے ہائیکورٹ تعیناتی کے بعد ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے پاس سیشن جج کا عارضی عہدہ تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔