Monday, February 3, 2025
ہومپاکستانکرم میں قیام امن کیلئے جرگہ، سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے پر اتفاق

کرم میں قیام امن کیلئے جرگہ، سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے پر اتفاق

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں ضلع کرم میں قیام امن کے لئے فریقین کا جرگہ خوشگوار ماحول میں ختم ہو گیا۔
ممبر ضلع کرم سید رضا حسین کے مطابق جرگہ میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام سمیت قیام امن کے لئے ضروری اقدامات پر بات چیت ہوئی ، دونوں فریقین کے عمائدین کیجرگے کی دوسری نشست کل پشاور میں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام امن کے لئے ترس رہے ہیں اور قیام امن چاہتے ہیں، طویل بدامنی کے دوران پہلی بار عمائدین آپس میں بیٹھے، گلے شکوے کئے۔
ممبر سجاد سید میاں کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لئے عمائدین کو قریب لانے کی کوشش کی ہے، فریقین کے درمیان اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی۔ایک اور ممبر ولی سید میاں نے مزید کہا کہ جرگہ میں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے پر اتفاق کیا گیا، فریقین ایک دوسرے کے مقدس مقامات کا احترام کریں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔