Monday, February 3, 2025
ہومپاکستانجنید اکبر خفگی مٹانے کیلئے فاشسٹ زبان کا استعمال کررہے ہیں،رانا تنویر حسین

جنید اکبر خفگی مٹانے کیلئے فاشسٹ زبان کا استعمال کررہے ہیں،رانا تنویر حسین

نارنگ منڈی(آئی پی ایس )وفاقی وزیرصنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جنید اکبر خفگی مٹانے کے لیے فاشسٹ زبان کا استعمال کررہے ہیں۔پنجاب کے علاقے نارنگ منڈی میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی تمام تر تخریب کاری کے باوجود دوست ممالک پاکستان کے قریب آگئے، پاکستان بہتری کی طرف گامزن، پی ٹی آئی مثبت سیاست کرے۔

انہوں نے کہا کہ جنید اکبر خان وزیراعظم کے ذریعے چئیرمین پی اے سی بننے کی خفگی مٹانے کے لیے فاشسٹ زبان کا استعمال کررہے ہیں، سائفر سمیت کئی مقدمات اوپن کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کے لئے اعلی عدلیہ میں ججز لگائے جا رہے ہیں، خوارج بیرونی فنڈنگ سے ملک کو کمزور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات، دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی تنازع کے پاکستان پر کوئی منفی اثرات نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صوبے میں بہترین کام کررہی ہیں، پنجاب مزید ترقی کرے گا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حقائق سامنے آنے پر پی ٹی آئی کا چہرا عیاں ہے، احسن اقبال نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں سخت پروپیگنڈا کا سدباب کیا، پی ٹی آئی کے زہریلے پروپیگنڈا نے نوجوانوں کو ورغلایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔