Friday, March 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی کاز لسٹ منسوخ

ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی کاز لسٹ منسوخ

اسلام آباد(آئی پی ایس )صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی سماعت کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر 4 فروری کو سماعت کرنی تھی تاہم رجسٹرار آفس نے درخواست کی کازلسٹ منسوخ کرکے کیس نو اسکوپ میں ڈال دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 7 نومبر 2024 کی سماعت کازلسٹ سے منسوخ کر کے کیس نو اسکوپ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے 27 اگست کو جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اِسی نوعیت کی ایک اور درخواست دائر ہونے پر دونوں کیسز کو یکجا کر کے دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔