اسلام آباد: لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمر ایوب کےخلاف 9 مئی کے تین مقدمات میں پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمرایوب کےخلاف نومئی کےتین مقدمات میں عبوری ضمانتوں پرسماعت ہوئی،اپوزیشن لیڈر عمرایوب عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت خصوصی عدالت کےجج نے استفسارکیاکہ کیاعمرایوب کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے؟پولیس نےجواب دیا کہ ابھی بیانات ریکارڈ ہونا باقی ہیں۔
جس پرعمرایوب نےکہاکہ انہوں نےخودجے آئی ٹی میں پیش ہوکراپنا موقف پیش کیا،انسداد دہشتگری عدالت کے جج منظرعلی گل نےپولیس کو تفتیش مکمل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئےعمر ایوب کی عبوری ضمانتیں میں 18 فروری تک توسیع کردی۔