Monday, December 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزسہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان ،فہم اشرف،خوشدل شاہ کی واپسی

سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان ،فہم اشرف،خوشدل شاہ کی واپسی

لاہور(آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔سلیکٹر اسد شفیق کے مطابق ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی، فخرزمان کے اوپننگ پارٹنر بابراعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں۔

اسد شفیق کے مطابق ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے لیکن ہم جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔